ملک میں کورونا سے مزید 39 مریض انتقال کر گئے

162

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 39 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 43 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 641 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 462 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 603 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 23 ہزار 576 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 552 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 827 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 306 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 5 ہزار 419 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 663 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 958 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 252 اموات اور 1 لاکھ 29 ہزار 453 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 278 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 216 ہے۔ اسلام آباد میں 773 اموات ہوچکیں۔ 80ہزار 289 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 466 جب کہ فعال کیسز کی 794 ہے۔ صوبے میں 300 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 372 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 868 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 447 ہے۔ آزاد کشمیر میں 571 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 850 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 759 جب کہ فعال کیسز 105 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 546 مریض صحت یاب ہوئے۔