خیبر پختونخوا: نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر

307

پشاور: خیبر پختون خوا میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے مقرر کردی گئی۔

وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 600 سی سی سے 4000 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن ایک روپے کر دی گئی ہے، اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ جب کہ کم از کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی ہے جس سے 4 کروڑ مستفید ہوئے ہیں۔