فردوس عاشق کے الفاظ گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہیں، عظمیٰ بخاری

93

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ( نون) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی زبان اور ہاتھوں سے نہ کوئی عورت محفوظ ہے نہ کوئی مرد، محترمہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے شاید آپ کو عزت راس نہیں ہے۔ ہم آپ کو باجی کہیں اور آپ مریم نواز کے بارے میں زبان درازی کریں ایسا نہیں ہو سکتا۔