جعلی راجکماری کے بعد جعلی خادم اعلیٰ نہیں چلیں گے، فردوس عاشق

99

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ سن لے جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلیٰ کی گھسی پٹی فلم نہیں چلے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”بھگوڑے ہدایت کار“ لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں جبکہ ”خاموش فلمساز“ رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ش لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلیٰ کے غبارے میں ہوا
بھر رہا ہے، ش لیگ کو علم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادے نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے،اب جعلی خادم اعلیٰ کی باری ہے۔ فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلیٰ کی ”جعلی محبت“ کا انجام دنیا دیکھے گی ۔