عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

86

کراچی (نمائندہ جسارت )پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاستدانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہوگئی ہے، یہ کیسا
عوامی بجٹ ہے؟ یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں ۔