بلوچستان‘تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے

80

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے۔ ان کی تنخواہوں میں کل ملا کر 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس میں15 فیصد ڈیسپیریٹی الاﺅنس اور10فیصد مجموعی طورپر اضافہ کیا جارہا ہے، جس کا اعلان آج بجٹ اجلاس کے موقع پرکیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایمپلائز ورکز گرینڈ الائنس کے کنوینر عبدالمالک کاکڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ صوبے کی معاشی حالت میں بہتری پر ملازمین کی تنخواہیں مزید10 فیصد بڑھائی جائیں گی۔صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں تمام شعبوں کو یکساں ترقی دینے کی کوشش کی ہے بلکہ صوبے کے ملازمین کے تنخواہوں و دیگر میں اضافہ جیسے مطالبات پر توجہ دی گئی ہے ۔