پی آئی ڈی اسلام آباد میں افسران اور عملے کو ویکسین لگا دی گئی

296

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں جمعرات کے روز پی آئی ڈی کے تمام افسران اور عملے کوسنگل ڈوز ویکسین لگا دی گئی۔ اس موقع پر ویکسی نیشن سینٹر میں بہترین اقدامات کیے گئے تھے۔ افسران اور عملے کی جانب سے این سی اوسی کے اس احسن اقدام کوسراہا گیا۔ ویکسی نیشن سینٹر میں ایسے افراد کو بھی ویکسین ان کے دفتر میں مہیا کی گئی، جوکسی وجہ سے اس سہولت سے تاحال فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے 100فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔