کے پی کے : ایک ہزار ارب روپے کے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

303

پشاور(آن لائن)نئے مالی سال 2021 ء2022 ءکے ایک ہزار ارب روپے کے حجم کا بجٹ (آج)جمعہ کو پیش کیا جائے گا،نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے علاوہ ٹیکسز کی حد میں بھی ردو بدل کردیاہے ، نئے ٹیکسز کا دائرہ کار مزیدوسیع کردیا ہے ،صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریںگے ۔بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر مشتاق غنی کریںگے۔ اسمبلی اجلا س کے لیے سیکورٹی کے مناسب اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں ۔