اعجاز چودھری کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد

163

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے کوآرڈینیٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن ٹو سیکرٹری جنرل نوید افتخار چودھری نے سینیٹر اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نوید افتخار نے کہا اعجاز چودھری پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ قائد تحریک انصاف نے ایوان بالا کے لیے انہیں نامزد کر کے پنجاب کے کارکنوں کی آواز کو پذیرائی بخشی ہے۔ سینیٹر اعجاز چودھری نے نوید افتخار کی پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔