الخدمت کے تحت ”آغوش للبنات“ میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ

252
اسلام آباد: الخدمت فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام ہیلتھ اسکریننگ کیمپ میں شفا تعمیر ملت یونیوسٹی کے ڈاکٹر بچوں کا معائنہ کررہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف روپرٹر) الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کی جانب سے سواں گارڈن میں الخدمت آغوش للبنات میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے شعبہ بحالی اور سائنس کے ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبہ دورہ کیا اور آغوش کے بچوں کے معائنے کے ساتھ انہیں مختلف دوائیں اور ورزشیں تجویز کیں۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک، ارتضیٰ احمد ایڈمنسٹریٹر آغوش اور دیگر عملے نے انہیں خوش آمدید کہا۔ حامد اطہر ملک نے شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اورمیڈیکل طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ آغوش للبنات سواں گارڈن قومی سطح کا اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کورہائش، تعلیم وتربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔ ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم نے آغوش کے مختلف شعبہ جات اور کلاسوں کا دورہ کیا ، جہاں انہیں آغوش کے ایڈمنسٹریٹر نے بچوں کی سرگرمیوں اور ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شفا کے ڈاکٹر ز نے الخدمت آغوش کی سرگرمیوں اور معیارِ تعلیم کو سراہا۔حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ آغوش میں تعلیم حاصل کرنے والا ہر بچہ پاکستان کا بہترین شہری بنے۔