انتخابی عمل سے متعلق حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہوگا‘ صدر مملکت

355
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ای ووٹنگ سے متعلق ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ‘

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی قوانین میں ترامیم سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحفظات دورکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے نفا ذ کے بارے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہو گا۔ حکومتی ادارے اصلاحاتی عمل کو شفافیت سے انجام دینے کے لیے تعاون فراہم کریں گے۔ ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 90لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق دینے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کے روز انٹر نیٹ ووٹنگ کے لیے ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے بارے میں سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، سیکرٹری وزارت آئی ٹی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، قائمقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد لطیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر عزیز اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔