اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سکھارہی ہے؟ عثمان بزدار

241

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماﺅں کا کلچر ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو اپنے الفاظ کے چنا ﺅپر شرم آنی چاہیے۔ کیا اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سکھا رہی ہے۔ اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ اداروں پر حملہ کرنا اور متنازع بنانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔