سکھر،ٹرینوں کی ڈائون سائزنگ اور بجٹ کیخلاف پریم یونین کا احتجاج

170

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام مزدور دشمن بجٹ نجکاری ٹرینوں کی بندش ڈائون سائزنگ،مزدور دشمن اقدمات کے خلاف لاڑکانہ اسٹیشن سے لاڑکانہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا جس کے قیادت پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ، سکھر ڈویژن کے صدر زاہد جاوید، مسعود احمد مہر زون لاڑکانہ کے صدر امام بخش زون راہدن کے صدر علی نواز زرداری ،امداد علی کھوکھر زون لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری برکت علی ابڑو، خدابخش نوہاٹی نے کی۔ سکھر ڈویژن زون لاڑکانہ کے تمام عہدیداروں اور ورکروں نے جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کے ۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوں پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے کہا بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرکے ان کے پنشنوں اور تنخوہوں میں اضافہ نہ کر کے انصاف کی دھجیاں اڑا کر ظالم اور مظلوم کے فرق کو نمایاں کر دیا ہیں ریلوے ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کی سازش کی جارہی ہے ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے تحریک انصاف کی حکومت میں ناانصافی کی اعلی مثال قائم کی گئی ہے اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا گیا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ ظلم ہے۔ مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے سے سرکاری ملازمین کے علاوہ مزدور طبقہ اور عام شہریوں کی مشکلات بڑھی ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کرتے ہوئے بڑے افراد کو نوازا گیا ہے ریلوے ملازمین کے حقوق کیلیے جاری جدوجہد سے ہر گز دستبردار نہیں ہوںگے جب تک ریلوے ملازمین کے جائز حقوق نہیں ملتے ٹی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنا عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق ملازمین کو اپ گریڈ یشن کرنا پریم یونین کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری مذاکرات کرنا جب تک یہ مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔ ریلوے پریم یونین کے پلیٹ فارم سے حقوق حاصل کرنے کیلیے اس جنگ میں تمام ملازمین پریم یونین کا پرچم تلے پوری طرح متحد ہیں ملک بہر کے مزدور ایک ہو جا? پریم یونین آپ کے حقوق کے حقیقی ترجمان ہیں ظالمانہ بجٹ نامنظور مزدور دشمن بجٹ کے خلاف اج ملک بھر کے طرح سکھر ڈویژن زون میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔