نوابشاہ ،ٹائون افسر کی عدم توجہ سول اسپتال مسائلستان بن گیا

258

نواب شاہ(سٹی رپورٹر) شہری اتحاد نواب شاہ کے چیئرمین حاجی اسلم شیخ وائس صدر میر خالق داد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سول اسپتال روڈ مریم روڈ منوآباد اور دیگر علاقوں کے عوام نواب شاہ ٹاؤن آفیسرکی عدم دلچسپی کے باعث سخت اَذیت میں مبتلا اور شدیدمشکلات میں گھرِ گئے ہیں سینیٹری ورکروہ بھی مخصوص علاقوں اور لوگوں کی تابعداری میں نظر آتے ہیں اس کے علاوہ بلدیہ نے جوسینیٹری ورکر ملازم ہیں وہ ایسے لوگ ہیں جو دس ملازم مسلم ہیں قانون کے مطابق سینیٹری کے غیر مسلم ملازم ہونے چائیں اب جن دس مسلم ملازم کو سینیٹری ملازمت میں رکھا گیا ہے وہ لوگ ڈیوٹی بھی نہیں کرتے اور بیٹھے ہوئے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ شہر صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔گلیوں ، محلوں میں گندگی کے انبار اور مستقل گٹر اْبلنے سے مچھروں اور دیگر زہریلے کیڑے مکوڑوں کی بہتاب ہوگئی ہے،جس سے مہلک بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب ،عوامی شکایات پر نوابشاہ ٹاؤن کمیٹی آفس جاکرٹاؤن آفیسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ، مگر ٹاؤن آفیسر سیٹ پر نہیں ملے۔ جبکہ اْن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دیگر امور کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ، ملازمین کے اہلِ خانہ بیماریوں کے علاج و معالجہ میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے ٹاؤن آفیسر کی عدم دلچسپی پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی اور ٹاؤن انتظامیہ اندرون سندھ کے ضلعوں کو اچھی کوالٹی کا سامان دیا ہے جبکہ نواب شاہ محروم اگر انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی تو سخت احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔