بدین میں گرمی کے بعد بارش،بجلی غائب

128

؎بدین(نمائندہ جسارت)شدید ترین گرمی کے بعد بدین شہر سمیت ساحلی علاقوں میں بارش۔معمولی بارش کے شروع ہوتے بجلی غائب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز کی سخت گرمی کے بعد بدین شہر سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی اور ڈرینج کا نظام ابتر ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز خان نے بارش شروع ہوتے ہی اے سی بدین یونس رند اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ کینٹ روڈ غریب آباد شہباز روڈ قائداعظم روڈ شاہ عبداللطیف روڈ ودیگر علاقوں کا دورہ کر کے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ڈی سی بدین کو شکایت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کینٹ روڈ پر گٹر نالوں کا گندا اور بدبودار پانی پلٹنا روز کا معمول ہے اس سے بارش کا کوئی تعلق نہیں ۔کینٹ روڈ گٹر نالوں کے پانی کی زد میں ہونے کے باعث دونوں اطراف کے دوکانداروں اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈی سی بدین نے اس موقع پر میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو بارش اور گٹر نالوں کے پانی کی نکاسی اور اسٹریٹ لائٹ بحال کرنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔