نمر ہ عقیل نے خیبرپختونخوا ویمن اسکواش چمپئن شپ جیت لی

155

پشاور(جسارت نیوز)پشاورسے تعلق رکھنے والی پاکستان آرمی کی نمرہ عقیل نے خیبرپختونخوا اوپن ویمن اسکواش چمپئن شپ جیت لی۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’ ڈی جی اسپورٹس اسفندیار خان خٹک اور ڈائریکٹر نیشنل کوچنگ اینڈ سینٹر پشاور کے تعاون سے قمر زمان اسکواش کمپلیکس پشاور میں جاری خیبرپختونخوا ویمن اسکواش چمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ورلڈ چیمپئن’پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘محب اللہ خان سینئر اور سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے بھی سیمی فائنل دیکھا۔ان کے ہمراہ صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تحسین خان ودیگر آفیشنل بھی موجود تھے۔