اوریکل نے مالی سال 2021 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

415

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اوریکل کارپوریش (این وائے ایس ای: اوریکل) نے مالی سال 2021کی چوتھی سہ ماہی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مجموعی آمدن 8فیصد زائد اضافہ سے 11.2ارب ڈالر رہی۔ کلاؤڈ سروسز اور لائسنس سپورٹ ریونیوز 8فیصد اضافہ سے 7.4ارب ڈالر رہے۔ کلاؤڈ لائسنس اینڈ آن پریمسس لائسنس ریونیو 9فیصد اضافہ سے 2.1ارب ڈالر رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں اوریکل کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ اکاؤنٹنگ کے اصولوں (جی اے اے پی) آپریٹنگ انکم 5فیصد اضافہ سے 4.5ارب ڈالر رہی اور گیپ آپریٹنگ مارجن 40فیصد رہے۔ نان گیپ آپریٹنگ انکم 6فیصد اضافہ سے 5.4ارب ڈالر رہی اور نان گیپ آپریٹنگ مارجن 49فیصد رہے۔ گیپ خالص آمدن 29فیصد اضافہ سے 4ارب ڈالر رہی جبکہ گیپ فی حصص آمدن 39فیصد اضافہ سے 1.37ارب ڈالر رہی، اوریکل کی چوتھی سہ ماہی میں نان گیپ خالص آمدن 20فیصد اضافہ سے 4.5ارب ڈالر رہی اور نان گیپ فی حصص آمدن 29فیصد اضافہ سے 1.54ارب ڈالر رہی۔ اوریکل کے قلیل مدتی موخر ریونیو 10فیصد اضافہ سے 8.8ارب ڈالر رہا، آپریٹنگ کیش فلوز کی مالیت 12ماہ کے دوران 21فیصد اضافہ سے 15.9 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔