ایل این جی قیمت میں 6سے 9روپے اضافہ ہوجائے گا،غیاث پراچہ

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میںایل این جی پر اضافی ٹیکس لگانے سے سی این جی کی قیمت میں 6سے 9روپے اضافہ ہوجائے گاسینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے جس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔بجٹ میں جی ڈی ایس لگنے اور دیگر ٹیکسز میں اضافے سے صرف گیس سیکٹر متاثر ہو گا۔ کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی اور منفی پیغام جائے گا۔ حکومت تمام سیکٹر ز کو خاص طور پر ایکسپورٹ والی صنعتوں کو سستی گیس اور بجلی دے رہی ہے تاکہ ایکسپورٹ بہتر ہوجبکہ ٹریڈ بیلنس ٹھیک کرنے کے لئے امپورٹ بل کم کرنے کی بھی ضرورت ہے جو کہ سی این جی کے فروغ کے ذریعے پیٹرولیم امپورٹ کم کر کے با آسانی کیا جاسکتا ہے۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ بجٹ میںتقریباً تمام صنعتی شعبوں کو زبردست ریلیف دیا گیا ہے مگر گیس سیکٹر کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم پر لیوی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے سی این جی اور پیٹرول کی قیمتوں میں فرق کم ہوتا جارہا ہے اورکسٹمرز پٹر ول کو ترجیح دے رہے ہیں ان حالات میں سی این جی کی سیل متاثر ہو رہی ہے اور مزید قیمت بڑھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔