مختصرمدت کے قرضوں میں 11 ماہ کے دوران 7.42 فیصد اضافہ

177

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.42 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کاحجم 8202328 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2021 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم بڑھ کر 8811004 ملین روپے ریکارڈ کیاگیا، گیارہ ماہ کے عرصے میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی۔اپریل کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 1.68 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی۔