یورپیئن چمپئن شپ، ویلز ،اٹلی اور روس نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

121

باکو (جسارت نیوز)یورپیئن فٹ بال چمپئن شپ میں ویلز نے ترکی ،اٹلی نے سوئٹزرلینڈ اور روس نے فن لینڈ کو شکست دے دی۔ اولمپک اسٹیڈیم باکو میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں ویلز نے ترکی کو 2-0 گول سے شکست دی۔ روم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس فٹ بال ٹیم کو3-0گول سے ہرا دیا۔ کرسٹوسکی اسٹیڈیم سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں روسی ٹیم نے فن لینڈ کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد1-0گول سے ہرا دیا۔