اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تیزی سے بلندی کی جانب گامزن اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ مسلسل تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ،جمعرات کو مندی کے باعث انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث100انڈیکس 48400پوائنٹس سے کم ہو کر 48100پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ، 1 ارب11کروڑ روپے سے زائد کے کاروباری سودے مارکیٹ کو مندی سے نہ بچا سکے ،مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے رہ گیااور68.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں اس طرح گذشتہ 3دنوں میں کاروباری مندی سے انڈیکس 568.45پوائنٹس کم ہو چکا ہے اس دوران مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 82ارب75کروڑ روپے کی کمی واقع دیکھنے میں آئی ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں323.27پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے انڈیکس48480.90پوائنٹس سے کم ہو کر48157.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19547.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19421.09پوائنٹس ہو گیا۔