بوستان انڈسٹریل زون بلوچستان معاشی ترقی کا موجب بنے گا، سرمایہ کاری بورڈ

87

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بوستان انڈسٹریل زون (بی آئی زیڈ) بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو تیز کرنے کا موجب بنے گا۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق بوستان انڈسٹریل زون کوئٹہ سے متصل ضلع پشین میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ یہ افرادی قوت کی نقل و حرکت اور خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے نہایت موزوں ثابت ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بوستان انڈسٹریل زون کو سی پیک کے ترجیحی سپیشل اکنامک زونز کی صف میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔