خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا  بجٹ کل پیش ہوگا

151

پشاور(کامرس ڈیسک) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہوگا، بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 370 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ کل پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا تخمینہ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 370 ارب روپے سے زائد بجٹ مختص کرنے کے علاوہ قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 120 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔