پی ایم ای ایکس میں  11.181  روپے کے سودے

207

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں منگل کے دن میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.179 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,210 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.778بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.535بلین روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.373 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 13.604 ملین رو پے، ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل کے سودوں کی مالیت 432.675 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 398.233 ملین روپے رہی۔