کورونا کیسز میں کمی ، قیوم اسپورٹس کمپلیکس کی رونقیں بحال

318

پشاور(سید وزیر علی قادری)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کوروناوبا میں کمی آنے پر قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے روزمرہ پریکٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا،اوراسکے ساتھ ہی کمپلیکس کے مختلف مقامات کی باقاعدہ صفائی ہورہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کیلیے ایک جدید مشینوں سے آراستہ جم سمیت اوپن ائر جم کی سہولت بھی مہیاکی گئی ہے،اور اس طرح ایک طویل دورانیہ کے بعدا سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوگئیں۔اسٹیڈیم کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ ڈی جی اسپورٹس اسفندیار خٹک کی ہدایت پر کھلاڑیوں کوتمام تر سہولیات کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے سب سے بڑے اسپورٹس کمپلیکس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلاڑیوں کو فٹ بال، اتھلیٹکس، جمناسٹک، ہاکی،والی بال،باسکٹ بال،کرکٹ،ویٹ لفٹنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، بیڈمنٹن، سوئمنگ، اسکواش،تائیکوانڈو،ووشو،کراٹے سمیت مختلف کھیلو ں کی ٹریننگ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جن میں سے کئی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے او ر پاکستان کا نام روشن کیاہے اور امیدہے کہ مزید کھلاڑی بھی اس سے بڑھ کر پرفارمنس دینگے۔اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ کا کہناہے کہ کھلاڑی ہمارا فخر ہے ہماری بھر کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں کی طر ف راغب ہوں،اور اسکے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں تواتر کیساتھ جاری رہے تاکہ ہمیں فٹ بال،ہاکی،اتھلیٹکس،والی بال،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مختلف کھیلوں میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت وسرپرستی میں ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخٹک نے جس قدر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلیے کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے،جبکہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس،طہماس اسٹیڈیم اور خصوصاقیوم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کیلیے ایک بہترین ماحول بنایاہواہے،کوروناوبا میں کمی آتے ہیں اسپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کیلیے صفائی کا خاص خیال رکھا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلزکی حفاظت کیلیے مین گیٹ سمیت مختلف مقامات پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،جعفر شاہ نے مزید کہاکہ اسٹیڈیم میں فرینڈلی ماحول بنانے کیلئے ملازمین اور کھلاڑیوں کے آپس میں بھائی چارے کی روایات کو فروغ دے رہے ہیں۔