اعجاز فاروقی کرکٹ ، فہد کی شاندار سنچری ، افنان کی 5 وکٹیں

279

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ناردرن جمخانہ نے تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب کو باآسانی 94 رنز سے شکست دیدی ناردرن جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ فہد اقبال نے شاندار سنچری 104 رنز جبکہ انوپ روی نے 85 رنز بنائے۔عبید الرحمن نے تین جبکہ قسمت خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب کی ٹیم 26.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔۔رائٹ آرم لیگ اسپنر افنان احمد نے 35 رنز دے کر 5جبکہ عمر شیخ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بقائی ڈولفن کرکٹ کلب نے شالیمار کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ شالیمار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں تمام وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ انعام اللّٰہ نے 40 اور اعجاز احمد نے 28 رنز بنائے۔ لطیف احمد نے 4 ،فاروق حسن نے 3 اور خالد النبی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں بقائی ڈولفن نے 19.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ سفیان یوسف نے 61 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ عزت اللہ نے 21 رنز اسکور کیے۔ اعجاز احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔