سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈکرنیوالے شوہرکو12سال قید کی سزا

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ۔ عدالت نے ملزم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر12 سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم پر30 لاکھ75 ہزار جرمانہ بھی عاید کیا۔ ایف آئی اے کاالزام تھا کہ ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا۔