زمین بری طرح لرز گئی ،ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

133

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سوات مینگورہ سے 25 کلو میٹر دور شمال مشرق میں 20 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مری، ایبٹ آباد، مظفر آباد، لیپہ، وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔