محمد حسین محنتی 20 اور 21 جون کو سکھر و خیرپور کا دورہ کریں گے

324

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی 20 جون کو سکھر اور 21 جون کو خیرپور میرس اضلاع کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے میں دعوتی عوامی اور تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ صوبائی و ضلعی ذمے داران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔