اُردن : رکن پارلیمان اسامہ عجارمہ برطرفی کے بعد گرفتار

195
عمان: اُردنی پولیس اہل کار اسامہ عجارمہ کی گرفتاری کے لیے رہایش گاہ کے باہر مستعد کھڑے ہیں‘ چھوٹی تصویر سابق رکن پارلیمان کی ہے

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اُردن کی حکومت نے برطرف رکن پارلیمان اسامہ عجارمہ کو گرفتار کرلیا۔ اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ سیکورٹی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے بعد معطل رکن پارلیمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ العجارمہ کا معاملہ گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا ، جب اردن کی پارلیمان نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ العجارمہ کو مبینہ طور پر پارلیمان کی توہین، اس کے وقار ، ساکھ، اس کے ارکان اور پارلیمان کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ رکنیت کی معطلی کے دوران انہیں ہر طرح کی مالی مراعات سے محروم کردیا گیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسامہ عجارمہ نے کے حامیوں کے ایک گروہ نے اردن کے دارالحکومت کے مغرب میں ناعور کے علاقے میں ام البساتین کے مقام پر سیکورٹی فورسز پرحملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں 4اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔