پہلے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے چینی خلابازروانہ

693
بیجنگ: چینی خلاباز شینزو 12خلائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہاتھ ہلارہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنے پہلے خلائی اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے 3خلا بازوں کو مدار میں بھیج دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کی صبح دی لانگ مارچ 2ایف راکٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا گیا ،جس میں 3چینی خلا باز سوار تھے۔ شینزو 12 نامی انسان بردار خلائی جہاز نے کامیاب اْڑان بھرنے کے 7گھنٹے بعد انہیں خلائی اسٹیشن میں پہنچا دیا ۔ اس مرحلے کو چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں ایک اور بڑی پیش رفت بھی قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کی شینزو 12 انسان بردار خلائی جہاز چین میں اب تک تیار ہونے والا اعلی ترین معیار والا خلائی جہاز ہے۔ تینوں خلا نورد 3ماہ تک خلائی اسٹیشن میں مقیم رہیں گے اور اس دوران اسٹیشن کے باہر تنصیبات کی مرمت، پرزہ جات کی تبدیلی اور سائنس ایپلی کیشن لوڈنگ جیسے کام انجام دیں گے۔