ہنگری میں فحش مواد پر پابندی کے خلاف شرپسندوں کا احتجاج

223
پڈاپسٹ : ہنگری میں حکومت کی جانب سے فحش مواد پر پابندی کے فیصلے کے بعد مظاہرین پارلیمان کی عمار ت کے باہر جمع ہیں

بڈاپسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہنگری کی پارلیمان کی جانب سے بچوں کے ذہن صاف رکھنے کے لیے انٹرنیٹ پر فحش مواد ختم کرنے کے قانون کے خلاف شرپسندوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ قانون بچوں کے تحفظ اور سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہے۔ شرپسندوں کی تنظیم ایل جی بی ٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی قانون کا ہدف براہ راست ان کا طبقہ ہے۔ دوسری جانب یورپی کمیشن نے ہنگری میں جاری حالات و واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔