ٹریفک حادثات و پر تشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق

388

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وواقعات میں 6افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ڈی میں لڑکوںکوگھرکے باہر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر ریحان الحق نامی شخص کولڑکوںنے بلے اور وکٹو ںسے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد مارڈالا ۔ پولیس کے مطابق 3 سے 4 افراد ریحان کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔جبکہ دیگر 3 افراد تاحال فرار ہیں۔سرجانی ٹائون میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت 28 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ، جبکہ زخمی ہونے والے 29 سالہ عاطف کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تیموریہ کے علاقے بفر زون سیکٹر 15اے میں قائم ہارون شاپنگ سینٹر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ اویس ولد عابد کے نام سے ہوئی۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی یوسف گوٹھ کے قریب دکان میں زہر خورانی سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 28سالہ سردار خان کے نام سے ہوئی۔ پریڈی کے علاقے صدر اکبر روڈ اخبار مارکیٹ کے قریب سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی سیکٹر 10کے قریب سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔