ایم کیو ایم نے پارک ، سڑکوں اور نالوں پر تجاوزات قائم کرائیں، سعید غنی

209

کراچی :صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا  کہنا ہے کہ کراچی میں جوگُل متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)  نے کھلائے وہ ہم نہیں کرسکتے ،ایم کیو ایم نے پارک ، سڑکوں اور نالوں پر تجاوزات قائم کرائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ عدالتوں میں ریکارڈ روم ایم کیوایم کے کارناموں سے بھرے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے چیف جسٹس صحیح کہتے ہیں کہ کراچی میں قبضوں کا جال ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب قبضے ہوجاتے ہیں اور گھر بن جاتے ہیں تو انہیں ہٹانا آسان نہیں ہوتا،آلہ دین مارکیٹ کے متاثرین کو پہلے آباد ہونے کے لیے وقت دینا چاہیے،  اس کے بعد اُن کی جگہ کو مسمار کیا جائے۔