ناپید شدہ پودا عمارت کی چھت پر کیسے؟، ماہرین حیرت زدہ

553

سراپیاس پرویفلورا ، ایک ایسا شاذ و نادر پودا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ برطانیہ میں اب معدوم ہوگیا ہے ، لندن میں ایک عمارت کی چھت پر دیکھا گیا اور یہ وہاں کیسے آیا، ماہرین یہ بتانے سے قاصر ہیں۔

عمارت کی چھت کو ایک چھوٹے سے باغ میں تبدیل کیا گیا تھا۔ جہاں عام پائے جانے والے پھول اور پودے اگائے گئے تھے مگر پورے باغ میں صرف ایک پودا بیچ میں کھڑا ہے جس کے بارے میں مانا گیا تھا کہ اب یہ برطانیہ میں ناپید ہوچکا ہے۔

یہ آخری بار 1989 میں دیکھے گیا تھا، اُس کے بعد سے یہ کبھی نہیں دکھا۔ نباتات کے ماہرین کا خیال تھا کہ اب یہ پودا ناپید ہوچکا ہے۔ مگر لندن شہر میں جاپانی سرمایہ کاری بینک کی 11 منزلہ عمارت کی چھت پر یہ پودا دکھائی دیا ہے۔

ماہرین حیرت زدہ ہیں کہ پودا یہاں کیسے پہنچا۔ تاہم اُن کا کہنا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ اس پودے کے بیج ہواؤں کے ذریعے سے کہیں سے اُڑ کر آئے ہوں۔