لاپتہ شہری کیس، وزارت داخلہ ودفاع کے افسران طلب

274

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے لاپتہ شہری کی بازیابی  کیس میں وزارت داخلہ و دفاع کےافسر ان کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی تو وزارت داخلہ و دفاع کے ذمہ دار افسران کو  23 جون کو عدالت کی معاونت کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں سے متعلق قائم کمیشن میں جاری کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہری کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے لاپتہ فرد کی فیملی میں کون کون ہے؟ قانونی ورثا کی فہرست جمع کرائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کردہ ایک صفحہ کی رپورٹ پر عدالت برہم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صفحہ نہ دیں ، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔