محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کا حکم

379

سپریم کورٹ نے محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 2 ماہ میں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائےاور  کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے گرین بیلٹ کے کمرشل استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے  ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ احکامات پر  الہٰ دین پارک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا تیسرا روز جاری ہے ہیوی مشینری اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا جارہا ہے۔ آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار بھی موجودہیں۔