وزیر اعظم بننا جہاز گھسیٹنے کے برابر ہے، بورس جانسن

381

عین ممکن ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جلد وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ٰٰٰڈیلی میل کے مطابق بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ملک کو چلانا رَن وے پر کسی بڑے ہوائی جہاز کو گھسیٹنے کے برار ہے۔ ہر صبح اٹھو اور جہاز کو گھسیٹو۔

مسٹر جانسن کے سابق چیف ایڈوائزر ڈومنک کمنگز نے کہا کہ وزیر اعظم اقتدار کی اس بھاگ دوڑ میں ‘آگے بڑھنا’ نہیں چاہتے۔

مسٹر کمنگز کا کہنا تھا کہ دوسرے وزرا اعظموں کے برعکس بورس جانسن کی واضح منصوبہ بندی ہے کہ وہ اگلے انتخابات کے بعد آفس چھوڑ دیں گے۔ وہ پیسہ کمانا اور تفریح ​​کرنا چاہتے ہیں نہ کہ اقتدار کو اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔