اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

166

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر  قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک قومی اسمبلی کے قواعد 12، آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت پیش ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک کل بروز جمعہ کو پیش کی جائےگی، تحریک پیش کیے جانے تک ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری تحریک پر فیصلہ ہونے تک اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔