حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران شورشرابے پر اپوزیشن نے کمر کس لی

125

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے ممکنہ شور شرابے کی حکمت عملی پر مسلم لیگ (ن) نے بھی کمر کس لی ہے۔ اس سلسلے میں (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران نے حکومتی اراکین اسمبلی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایوان میں بجٹ پر بحث کے آغاز کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران صورتحال کو خراب نہ کریں ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی کے ایکشن پر پنجاب اسمبلی میں ایکشن کیا تو اس کا ری ایکشن بھی سامنے آسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میںوزیراعلیٰ پنجاب سمیت کوئی وزیر یا حکومتی رکن ایوان میں بات نہیں کرسکے گا۔