ایوان کو دنگل بنا کر خاموشی سے پیٹرول نرخ بڑھادےے گئے، صاحبزادہ زبیر

127

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان کا تقدس پامال کرنےوالے بداخلاق،غیر مہذب اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے غیر شائستہ زبان استعمال اور گالم گلوچ کرنے والے قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں ہیں، اسمبلی کے فلور کو دنگل بنانے والوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیاحکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین نے اسمبلی کو میدان جنگ بنادیا،دونوں لڑنے میں لگے رہے اور حکومت نے اس لڑائی سے فائدہ اٹھا کرپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہوگیا کہ بجٹ میں اعلان کردہ مراعات صرف عوام کوبےوقوف بنانے کےلےے تھی اصل بجٹ ہر مہینہ آئے گا۔