الخدمت نے گزشتہ برس 74 لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات دیں

164
اسلام آباد: الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد لطیف، جنرل اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر فرید ظفر کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد لطیف سے پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ ا ور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہیلتھ فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سفیان احمد خان اور سنیئر منیجر طارق وحید اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر زاہد لطیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر زاہد لطیف کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے حوالے سے گزشتہ سال الخدمت نے 74 لاکھ 57 ہزار افراد کو 3,922 ملینروپے کی خطیر رقم سے مستفید کیا اور ہم پاکستان بھر میں صحت عامہ کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر ظفر نے الخدمت فاونڈیشن کی شعبہ صحت میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے جنرل اسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔