آزاد کشمیر الیکشن: جماعت اسلامی کے مزید امیدواروں کا اعلان

477

مظفر آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیر نے ضلع مظفرآباد کے تمام 5 حلقوں سے اُمیدوار وں کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیر ضلع مظفرآباد کے امیر سید ارشد حسین بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ نمبر ایک کوٹلہ سے آصف عباسی،حلقہ نمبر دو لچھراٹ سے راجہ اسد اسلم،حلقہ نمبر تین مظفرآباد سٹی سے سید نذیر حسین شاہ ،حلقہ نمبر چار گڑھی دوپٹہ سے بشیر اعوان اور حلقہ پانچ کھاوڑہ سے قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت ضلع مظفرآباد سے تنہا الیکشن لڑے گی۔ مرکز نے اختیار دیا ہے کہ جس حلقے میں ضرورت ہو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔ قائدین نے کہا کہ اس وقت روٹی کپڑا اور مکان سے زیادہ مسئلہ کشمیر اہم ہے۔5اگست کی سنگین صورتحال کے بعد اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سنگین تر ہوتی جارہی ہے ،اس لیے اس وقت علاقائی مسائل سے زیادہ کشمیر بچانا ہے۔ جماعت اسلامی اپنے منشور نشان اور جھنڈے کے ساتھ الیکشن لڑے گی،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے سیاسی، عملی اور تحریکی حوالے سے کاوشیں کیں۔