لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے‘ عثمان بزدار

305

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ شہر میں انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً28 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ لاہور کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں، شاہکام چوک، گلاب دیوی اسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے آمدورفت کی بہترسہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجائے گا، اس منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال میں ایک ارب 50کروڑ روپے رکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لاہورمیں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین اسپتال بنائے گی۔