مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عتیق کی زویرا عظم سے ملاقات

187

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عتیق احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں یہ بات طے پائی کہ دونوں جماعتیں اتحاد کیے بغیر انتخابات میں حصہ لیں گی اور حکومت سازی کے مرحلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی۔