دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

138

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زبیح اللہ ساکن افغانستان جاں بحق ہوگیا ۔لاش اسپتال منتقل ۔ جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔اس سلسلے میںمزید کارروائی متعلقہ حکام کررہے ہیں۔