جیکب آباد ،ریلوے کی جانب سے ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی

150

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد ریلوے کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جیکب آباد سے کراچی اور کراچی سے جیکب آباد آنے والی سکھر ایکسپریس میں سماجی فاصلے کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے ایک سیٹ چھوڑ کر بکنگ کے بجائے تمام سیٹوں پر مسافر بٹھائے جا رہے ہیں ۔ایک مسافر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے عملہ اور پولیس کی ملی بھگت سے سکھر ایکسپریس میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھائے جا رہے ہیں جوکہ حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے ۔اس سلسلے میںانچارج اسٹیشن ماسٹر مسرور سومرو نے رابطے پر بتایا کہ سکھر ایکسپریس میں کورونا ایس اوپیز پرعمل کیا جا رہا ہے ٹرین میں ستر فیصد بکنگ کی جا رہی ہے ۔