ٹنڈوالٰہیارمیں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے ،ڈی سی

123

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے ٹنڈوالہیار میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سی ایم او ٹنڈوالہیار سمیت تینوں تعلقوں کے ایڈمنسٹریڑ ز اور سی ایم اوز کوہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے کنٹیجنسی پلان کے تحت نشیبی بستیوں میں رین ایمرجنسی ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں ۔ اس موقع پر رابط کر نے پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ بارش کے دوران اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔