شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی عمارت کی تعمیر کیلیے بجٹ کی منظوری پر اظہار تشکر

311

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی مشیر برائے بورڈز و یونیورسٹیز نثار احمد کھوڑو، ایم پی اے فریال تالپور ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکرٹری بورڈز قاضی شاہد پرویز کی خصوصی دلچسپی پر شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی عمارت کی تعمیر کے لیے سالانہ بجٹ2021-22ء میں 600 ملین روپے منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی عمارت تعمیر ہونے سے بورڈ کے معاملات چلانے میں درپیش مسائل حل ہوں گے۔