ریلوے ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کی سازش کی جارہی ہے،پریم یونین

198

سکھر( نمائندہ جسارت )ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیوکی قیادت میں لوکو زون جیکب آباد میں بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا جانے کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر زونل صدر عبدالحمید سولنگی نائب صدر محمد حیات حسباٹی زون شکارپور کے صدر عبدالغنی لغاری اور زون کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر عبدالرحیم لاشاری سمیت پریم یونین کے دیگر عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کرکے احتجاج کیا۔ پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے مظاہرین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرکے ان کے پنشنوں اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کر کے انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، ظالم اور مظلوم کے فرق کو نمایا ںکر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کی سازش کی جارہی ہے ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت میں ناانصافی کی اعلیٰ مثال قائم کی گئی ہے اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ ظلم ہے۔ مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے سے سرکاری ملازمین کے علاوہ مزدور طبقہ اور عام شہریوں کی مشکلات بڑھی ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال کے بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کرتے ہوئے بڑے افراد کو نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر زون کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر عبدالرحیم لاشاری نے اور زون شکارپور کے صدر عبدالغنی لغاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے ہم اس کورونا بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہماری مرکزی رہنما پریم یونین( سی بی اے) کے چیئر مین ضیاالدین انصاری مرکزی صدر شیخ محمد انور مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو نے تحریک کا آغاز کردیا ہے، 17 جون 2021ء کو ہر ڈویژوں میں بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،ملازمین کے حقوق کیلیے جدوجہد سے ہر گز دستبردار نہیں ہوںگے جب تک ریلوے ملازمین کے جائز حقوق نہیں ملتے ،ٹی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنا عدالتوں کے فیصلو ںکے مطابق ملازمین کی اپ گریڈ یشن پریم یونین کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری مذاکرات کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔\ ریلوے پریم یونین کے پلیٹ فارم سے حقوق حاصل کرنے کیلیdے اس جنگ میں تمام ملازمین پریم یونین کا پرچم تلے پوری طرح متحد ہیں، ملک بھر کے مزدور ایک ہو جائیں پریم یونین آپ کے حقوق کے حقیقی ترجمان ہیں۔